فیفا اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی لگائے، آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے قرارداد منظورکرلی

آئر لینڈ (جانوڈاٹ پی کے)آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی۔

آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق  اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد کے حق میں 74 اور مخالفت میں 7 ووٹ آئے۔

 آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا سے اسرائیلی فٹبال ٹیم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ  اسرائیل نے فیفا کی دو شقوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ فیفا کی نسلی تعصب برتنے سے متعلق پالیسی کی اسرائیل واضح خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔

آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ   اسرائیلی کلبوں نے فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فٹبال کھیلی۔

 آئرش قرارداد ستمبر میں ترکیے اور ناروے کے فٹ بال حکام کی اسرائیل کو بین الاقوامی مقابلوں سے معطل کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین بھی فیفا اور یوئیفا سے اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

آئرش فٹبال نے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے فیفا سے پابندی کا مطالبہ کیا  ہے۔

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کامرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button