جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ، کمسن بچی سمیت مزید 6 افراد جاں بحق

بیروت(ویب ڈیسک) جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں نبطیہ شہر میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے اس علاقے میں کیا گیا جہاں حالیہ مہینوں میں اسرائیلی دفاعی افواج اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی اور جھڑپیں بڑھ گئی ہیں۔

اس سے قبل اسرائیلی طیاروں کی جانب سے لبنان کی یونیورسٹی پر فضائی حملے میں 2 سائنسدان شہید ہوگئے تھے، صیہونی فورسز نے یونیورسٹی کے شعبہ سائنسز کے صحن کو نشانہ بنایا۔

صیہونی حملے میں پروفیسر اور سائنسدان ڈاکٹر حسین بیزی اور ڈاکٹر مرتضیٰ سرور شہید ہوئے، لبنان کے صدر نے یونیورسٹی پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں

Back to top button