ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے بیٹے اور بہو شہید ہوگئے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے اور بہو اسرائیی اور امریکی حملوں میں شہید ہوگئے۔
پاکستان میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے سید مجتبیٰ اور ان کی اہلیہ زہرا حداد عادل شہید ہوگئے۔
اس سے قبل این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جہاں تک مجھے علم ہے زندہ ہیں۔
انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی (Regime Change) کے بارے میں ٹرمپ کا پیغام ایک ناممکن مشن ہے، فی الحال امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر واشنگٹن بات کرنا چاہتا ہے تو وہ جانتے ہیں کہ ایرانیوں تک کیسے پہنچنا ہے، بات چیت کے کسی بھی امکان سے پہلے حملوں کا رکنا ضروری ہے۔
عباس عراقچی نے بتایا کہ ایک یا دو کمانڈر شہید ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر حکام زندہ ہیں، ایک ایسا معاہدہ طے پانے کا امکان موجود ہے جو اس بات کی ضمانت دے سکے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، ایران امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور نہ ہی وہ ایسے میزائل بنائے گا جو وہاں تک مار کر سکیں۔



