ایران کا امریکا سےمذاکرات سے انکار،اسرائیل کا خامنہ ای کے ہرجانشین کو نشانہ بنانے کا اعلان

تہران/تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)
شہید آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر محمد مخبر نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرےگا اور ایران کے امریکیوں کے ساتھ کسی بھی شکل میں کوئی رابطے نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کےکسی بھی جانشین کو نشانہ بنانےکےلئے اسرائیلی وزیراعظم اور انہوں نے فوج کوتیار رہنےکی ہدایت کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی شراکت داروں کےساتھ مل کر ایرانی حکومت کےخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔



