اسرائیلی فوج نے 3جرنیل اُڑادیئے

تل ابیب(جانو ڈاٹ پی کے)اسرائیلی فوج نے 3جرنیل اُڑادیئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2023میں حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر3جرنیلوں کو برطرف کرنے اور کئی سینیئر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیلی فوج کا یہ اقدام2ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب فوج کے سربراہ نے حماس کے حملے سے متعلق ناکامیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔برطرف کیے گئے جرنیلوں میں 3 ڈویژنل کمانڈر شامل ہیں، جن میں سے ایک اُس وقت ملٹری انٹیلی جنس کا سربراہ تھا۔تینوں افسران غزہ سے شروع ہونے والے حماس کے حملے کو روکنے میں فوج کی ناکامی کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں۔یہ برطرفی اس وقت سامنے آئی ہے جب تینوں افسر پہلے ہی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے چکے تھے، جن میں جنوبی کمان کے سابق سربراہ جنرل یارون فنکلمان بھی شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی گئی ہے، جبکہ مزید4 جرنیلوں اور متعدد سینیئر افسران کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔



