نہتے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلیوں کو خودکشی کی بیماری لاحق ہوگئی

غزہ(جانو ڈاٹ پی کے)نہتے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلیوں کو خودکشی کی بیماری لاحق ہوگئی۔غزہ میں2سال سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی۔اسرائیلی میڈیا رپورٹز کے مطابق رافیل بارزانی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت میں شامل تھا۔میڈیا رپورٹز کے مطابق اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کی بیماری میں مبتلا تھا، یہ بیماری ماضی کی تلخ یادیں، فلیش بیک یا ڈراؤنے خواب کی صورت میں روزمرہ زندگی میں خلل ڈالتی ہے۔



