اسلام کوٹ میں باپ کی مار پر بچے نے زہر پی لیا

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)اسلام کوٹ میں باپ کی مار پیٹ سے دل برداشتہ ہو کر 11 سالہ بچے نے زہر پی لیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اسلام کوٹ شہر میں گجراتی برادری سے تعلق رکھنے والے 11 سالہ بچے گنیش ولد پریم نے اپنے والد کی مار پر غصے میں آ کر گھر میں رکھی چوہے مار دوا پی لی۔بچے کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر اسلام کوٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے سول اسپتال مٹھی ریفر کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button