اسلام کوٹ کے قریب نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

مٹھی (جانو ڈاٹ پی کے) اسلام کوٹ کے نواحی گاؤں بانبھنیون بھیل میں 20 سالہ نوجوان گیان ولد ڈاموں بھیل نے مبینہ طور پر اپنے گھر کے سامنے پلاٹ اندر قائم ڈیرہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



