دنیا و آخرت کی برکتیں والدین کی خدمت سے حاصل ہوتی ہیں، علامہ سید منشاد کا مرحوم طارق چیمہ کی ایصال ثواب کی محفل میں خطاب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلامی تعلیمات،تمام ادیان کی نسبت والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کرتی ہیں فرامین نبی رحمت ؐ کے مطابق والدین کے چہرہ کو پیار کی نظرسے دیکھنے پر مقبول حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے والدین کی خدمت پر رب کریم خوش ہوکر اولاد کو دنیاو آخرت کی برکتیں عطاء کردیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ سید منشاد نے سیاسی شخصیات شیر علی چیمہ،محمد علی چیمہ کے والد، معروف قانون دان اسرار احمد چیمہ کے بڑے بھائی چوہدری انوار الحق المعروف طارق چیمہ کے ایصال ثوا کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ،چوہدری محمد شاہنواز چیمہ،ایس پی حسن فاروق،ایم پی اے محمد اشرف وڑائچ،میجر (ر)الطاف احمد چیمہ،چوہدری احمد شاہنواز چیمہ،عدنان انور چیمہ،محمد علی،احمد یار وڑائچ،رضوان چیمہ،قاری محمد افضل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے معاملات کو اللہ اور اسکے رسول ؐ کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق گزارنے چاہئے یہ زندگی عارضی اور ختم ہونیوالی ہے موت کو یاد کرنا چاہئے کسی کے ساتھ جھوٹ وفریب اور بد عہدی نہیں کرنی چاہئے پتہ نہیں کسی وقت یہ زندگی ختم ہوجائے۔



