ذہنی بیماری، کینسر یا حقِ زوجیت کی عدم ادائیگی پر ایک سال بعد فسخ نکاح  کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہےکہ کوئی بھی خاتون اپنے خاوند کے غائب ہوجانے کے 2 برس بعد نکاح منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع  کرسکتی ہے۔

 نجی اخبار کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے نکاح فسخ قرار دینے سے متعلق قوانین کا جائزہ لیتے ہوئے صنفی عدم تفاوت سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز سے اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔

کونسل نے قرار دیا کہ خاتون خاوند کے غائب ہونے پر 2 سال اور قید پر 3 سال بعد نکاح فسخ کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

کونسل نے کہا ہےکہ حق زوجیت کی ادائیگی کے قابل نہ ہونے پر یا ذہنی امراض یا کینسر وغیرہ کی صورت میں ایک سال کی مدت تک انتظار کرنے کے بعد فسخ نکاح کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button