بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئےہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا،اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں؟
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دوراور دو برقراررکھے گئے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔



