بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس مانگنا ’’تھوک کر چاٹنے‘‘ کے مترادف ہے، اسلام اجازت نہیں دیتا ، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران اہم قانونی ریمارکس سامنے آئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شعبان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔

عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ دیا ہوا تحفہ واپس مانگنا تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، ایسی کوئی روایت نہیں اور اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘کیس کے مطابق شہری محمد شعبان نے بیوی سے علیحدگی کے بعد اپنی سابقہ اہلیہ سے زیورات کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، جس پر فیملی کورٹ نے فیصلہ سنایا۔ شہری نے اس فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں

Back to top button