علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اشتہاری قرار ،عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کر دیے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
مارچ میں ہونے والے احتجاج سے متعلق دو کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جہاں عدالت نے ملزمان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کے مطابق متعدد بار طلبی کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ ملزمان کی مسلسل عدم حاضری کے باعث قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہو گئی ہے، جس کے تحت انہیں اشتہاری قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں احتجاج کے حوالے سے دو مقدمات درج ہیں، جن پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔



