افغان وزارت خارجہ کی اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مذمت

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نمازجمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔
افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت، زخمی ہونےپرگہرےدکھ کا اظہارکرتے ہیں۔
افغان وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائرکونشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدارکےمنافی ہے، عبادت گزاروں اورعام شہریوں کونشانہ بنانے والےحملےناقابلِ قبول اورقابلِ مذمت ہیں۔
افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھاکہ حملے میں جاں بحق افراد کےلواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا گو ہیں۔



