انسداد دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی کے چالان نہ جمع کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر سمیت دیگر کے خلاف چالان جمع نہ کروانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر واضح کرے کہ چالان ابھی تک مکمل کیوں نہیں کیا گیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ پولیس اور سہیل آفریدی کا معاملہ ہے، لیکن عدالت کو چالان چاہیے، اور اسے حاصل کرنے کے لیے عدالت کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔
سہیل آفریدی اور دیگر کے خلاف 26 نومبر کو تھانہ مارگلہ میں احتجاج کے دوران درج مقدمہ کی سماعت جاری ہے۔



