اسلام آباد ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنیکا فیصلہ، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس بھی آؤٹ سورس کیے جائینگے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے بڑے ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس  کیئے جائیں گے، ایئرپورٹس کی نجکاری کا یہ فیصلہ مکمل طور پر معاشی اور انتظامی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے کسی بھی معاہدے یا لیز کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، جبکہ یو اے ای سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ اسلام آباد ایئرپورٹ کا کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔

اعلامیے کے مطابق تینوں ایئرپورٹس کو طویل المدتی کمرشل کنسیشن کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ نجکاری کا بنیادی مقصد ہوائی اڈوں کی کارکردگی بہتر بنانا، مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔

نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نومبر 2025 میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کے لیے اوپن بڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ، ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع فراہم کئےجائیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نجکاری کے پورے عمل میں شفافیت اور منصفانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید خبریں

Back to top button