24 اور 25 دسمبر کو فضائی راستوں کی عارضی بندش کا نوٹم جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے 24 اور 25 دسمبر کو فضائی راستوں کی عارضی بندش کا نوٹم جاری کردیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مخصوص اوقات میں پروازوں کی آمدورفت متاثر رہے گی
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مخصوص اوقات میں آمدوروانگی کی پروازیں معطل رہیں گی، جن میں صبح 10 بج کر 55 منٹ سے 11 بج کر 55 منٹ جبکہ دن دو بج کر 25 منٹ سے سہ پہر 3 بج کر 25 منٹ تک کا وقت شامل ہے۔
پی اے اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں متعلقہ ایئرلائن سے تازہ معلومات ضرور حاصل کریں۔



