مذاکرات میں فریقین کی تکنیکی ٹیموں کے درمیان تحریری مسودوں کا تبادلہ جاری ہے،ایرانی میڈیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی سے متعلق تاریخی مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ یہ ’فیس ٹو فیس‘ مذاکرات ہیں۔

ایران کے خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق حکومتی انفارمیشن کونسل کے ترجمان محمد گلزاری نے بتایا کہ پاکستان کی میزبانی میں مذاکرات میں اس وقت تکنیکی ٹیموں کے درمیان ثالثوں زیرِ بحث امور پر تحریری مسودوں کا تبادلہ جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج صبح سے ایرانی کمیٹیوں نے مذاکرات کے آغاز سے قبل متعدد اجلاس کیے اور مختلف مؤقف کا جائزہ لیا تاکہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مذاکرات شروع ہوئے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے پہلے دور میں دونوں فریقین نے پہلے سربراہان کی سطح پر بات چیت کی جبکہ دوسرے دور میں تکنیکی ماہرین بات چیت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بالمشافہ مذاکرات سے قبل امریکی اور ایرانی وفود نے الگ الگ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جس کے بعد اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق ’تعمیری انداز‘ میں آگے بڑھیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button