آئی ایس آئی کا بڑا کھڑاک،موساد کا خطرناک منصوبہ ناکام
پاکستان ایٹمی طاقت ہے،کسی بھی مہم جوئی کا سود سمیت حساب برابر کیا جائیگا،پاکستان کا منہ توڑ جواب

تہران / لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب حالیہ اسرائیلی میزائل حملے اور آئی ایس آئی کی جانب سے موساد کے ایک انتہائی حساس منصوبے کی ناکامی کے بعد خطے کی صورتحال سنسنی خیز رخ اختیار کر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے تہران پر بمباری کے دوران دانستہ طور پر پاکستانی سفارتخانے کے قریب نشانہ بنایا تاکہ پاکستان کو ایران اور امریکاکے درمیان جاری ثالثی سے پیچھے ہٹایا جا سکے
ذرائع کے مطابق پاکستان نے دو ٹوک وارننگ جاری کی ہے کہ وہ ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا سود سمیت حساب برابر کیا جائے گا۔ اسی دوران آئی ایس آئی نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا وہ منصوبہ بھی ناکام بنا دیا ہے جس کے تحت ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس اراغچی کو نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی تھی، مگر پاکستان کی بروقت مداخلت پر ان کے نام اسرائیلی ہٹ لسٹ سے نکلوا دیے گئے ہیں۔
آبنائے ہرمز سے امریکی آئل ٹینکرز کا بحفاظت گزرنا ایران کی جانب سے پاکستان پر اعتماد اور مذاکرات کے لیے ایک ‘گڈ جیسچر’ قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملے نہ کرنے کی ڈیڈ لائن میں10روز کی توسیع کر دی ہے، جو اسلام آباد میں ہونے والے متوقع مذاکرات کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔




