اسحاق ڈار سرکاری دورے پر چین روانہ، بھارت کی پریشانی بڑھ گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین روانہ ہو گئے ہیں تاکہ وہ 4 جنوری 2026 کو بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ ساتویں پاکستان چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں۔

محمد اسحاق ڈار چین کے پہلے اعلیٰ سطحی مہمان ہیں جو 2026 میں چین کا دورہ کر رہے ہیں، اور یہ دعوت چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے دی گئی ہے۔

اس اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا جائے گا، نئے شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے، اور پاکستان اور چین کے درمیان ’تمام موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری‘ کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

یہ اجلاس پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر خطے میں استحکام اور ترقی کے حوالے سے۔

مزید خبریں

Back to top button