اسحاق ڈار کا بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و زیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر تناؤ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کا خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتکاری اور مکالمے پر اتفاق کیا ۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کےپانچ نکاتی اقدام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کے لیے پاک چین فارمولا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور مثبت کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔

دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر عالمی فورمز پر باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button