نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کفایت شعاری اقدامات کی پیشرفت پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کفایت شعاری اقدامات کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنا ناگزیر ہے، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کی رفتار تسلی بخش ہے۔

نائب وزیراعظم نے وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو مانیٹرنگ کا نظام مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے کفایت شعاری گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات کے علاوہ معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے آئی ٹی اور پٹرولیم، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر سینیئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button