اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی بگڑتی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ا ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران دونوں رہنماؤں نے ایران اور خطے کی بگڑتی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نےکشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور بحران کے حل کے لئے سفارتکاری کی فوری بحالی پر زور دیا ۔
یاد رہے کہ اسرائیل اورامریکہ کی جانب سے مشترکہ طور پر آج صبح ایران پر حملہ کیا گیا جس میں اب تک 51 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک میں امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل داغے ۔



