اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری ہم منصبوں سے رابطہ، علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ ہوا، جس دوران علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقاتوں پر بھی اتفاق ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی پیشرفت اور دوطرفہ تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعتی سے بھی رابطہ کیا، جس میں خطے کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دوطرفہ و کثیرالجہتی امور پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ملاقات اور مکالمہ و تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Back to top button