وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا جائزہ، اسحاق ڈار کی خصوصی ہدایات

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ڈیووس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس  انیس سے 23جنوری 2026 میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور پاکستان کے مستقل نمائندہ برائے جنیوا نے ورلڈ اکنامک فورم کے مجوزہ پروگرام، ایجنڈے اور طے شدہ ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ڈیووس میں آنے والے عالمی سربراہانِ مملکت، حکومتوں اورمعروف مالیاتی و کاروباری اداروں کی قیادت سے زیادہ سے زیادہ ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے مواقع تلاش کیے جائیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور معاشی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button