اسحاق ڈار کی مدینہ منورہ حاضری، مسجد نبوی ﷺ میں نوافل اور ملکی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں

ریاض(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر عقیدت و احترام کے ساتھ سلام پیش کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے اور پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

بعد ازاں نائب وزیراعظم نے جبلِ اُحد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔

مزید خبریں

Back to top button