اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 33ویں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے فلپائن روانہ ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اے آر ایف کا 33واں وزارتی اجلاس 22 اور 23 جولائی 2026 کو منعقد ہوگا، جہاں اسحاق ڈار علاقائی اور عالمی سیاسی و سکیورٹی امور پر ہونے والی اہم گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اجلاس کے دوران خطے میں امن، استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button