بہت جلد شہید سپریم لیڈراورشہیدکمانڈروں کے خون کا بدلہ لیا جائےگا، کمانڈر پاسداران انقلاب

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب کی زمینی فورس کےکمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمدکرمی نےکہا ہےکہ بہت جلد شہید سپریم لیڈر اور شہیدکمانڈروں کے خون کا بدلہ لیا جائےگا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز سے متصل خلیج کے ساحلی علاقوں میں تعینات فورس کے یونٹس کے دورے کے موقع پر اہلکاروں سے خطاب میں بریگیڈیئر جنرل محمدکرمی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج جارح فوج کی کسی بھی شرارت یا حملے کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔



