امریکی جارحیت ناکام ہوچکی، دوبارہ حملہ ہوا تو پوری طاقت سے جواب دیں گے، ایرانی وزیرخارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا ہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملےکا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
امریکی اخبار کے مضمون میں عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران کے خلاف امریکا کے جارحانہ اقدامات ناکام ہوچکےہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئے حملےکا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جون 2025 میں ایران نے ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا تھا، دوبارہ حملہ ہوا تو پوری طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کریں گے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی دھمکی نہیں، حقیقت ہے جسے بطور سفارت کار بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں، یہ جنگ پورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، دنیا بھرکے عام لوگوں کو متاثر کرے گی، امریکا کا رویہ تبدیل ہونا چاہیے، ایران کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پربات کرنی چاہیے۔



