متحدہ عرب امارات کے سخت جواب پر ایران کا بھی جوابی وار

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطےکے ممالک کیلئے عربی زبان میں پیغام جاری کیا ہے۔ایکس پر جاری پیغام میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک سے ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارا آپ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے ملک میں قائم فوجی اڈوں کو ہمارے خلاف استعمال کیا جائےگا اور امریکا ان اڈوں سے خطے میں کارروائیاں کرے گا تو ہم ان اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ وہ اڈے آپ کی سرزمین نہیں بلکہ عملاً امریکی سرزمین شمارہونگے۔متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک پر حملے مس کیلکولیشن ہیں،ایران کو تنہا کر دیں گے۔مشیر اماراتی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے حواس میں واپس آجائے، آپ کی جنگ آپ کے پڑوسیوں سے نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button