اسلام آباد پہنچنے پرایرانی وفد کا استقبال، فیلڈ مارشل،اسحاق ڈاراورمحسن نقوی سمیت دیگر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران کا اعلیٰ سطح وفد مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال میں شریک تھے۔
Arrival of the delegation of the Islamic Republic of Iran for Islamabad Talks pic.twitter.com/aJYU9cx5t2
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 10, 2026
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ فریقین تعمیری انداز میں مذاکرات آگے بڑھائیں گے، پاکستان نےتنازع کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔



