مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے طور پر آئے ہیں لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، ایرانی اسپیکر

امریکا وعدوں کی پاسداری کرے،  اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے، عباس عراقچی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایک تازہ بیان میں کہاکہ ایران مذاکرات کیلئے خیر سگالی کے ساتھ آیا ہے لیکن امریکا پرکوئی اعتماد نہیں، انہوں نے کہا امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کےحقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدےکےلیے تیار ہے۔

باقر قالیباف نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ  یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔

ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکا سے مذاکرات میں وعدہ خلافی سامنے آئی ہے، ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کیلئے آئے ہیں۔

باقر قالیباف نے مزید کہاکہ اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا  امریکا وعدوں کی پاسداری کرے،  اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد رات گئے اسلام آباد پہنچ تھے، ایرانی وفد میں سپیکر باقر قالیباف کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر اراکین شامل ہیں۔

ترجمان پاکستان دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایرانی وفد کا استقبال نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کیا تھا، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button