ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات سے انکار کردیا

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کو امریکا سے بات چیت کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ہم مستحکم اور مضبوط ہیں، ہم صرف اپنے لوگوں کا دفاع کررہے ہیں، امریکا سے بات چیت کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکا سے کیوں بات کریں، جب ہم بات چیت کررہےتھےتو امریکا نےہم پرحملہ کردیا، امریکا سے بات چیت کا کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائےہُرمُز سےگزرنےکےلیےمتعدد ممالک نےہم سے رابطہ کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نےگزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button