امریکہ نے ایران کی شرطیں مان لیں!

اسلام آباد/ خصوصی رپورٹ/جانوڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری خونی معرکہ آرائی کے دوران پسِ پردہ مذاکرات میں ایک بڑی اور سنسنی خیز پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی ثالثی اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں ‘بیک ڈور چینل’ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور امریکہ نے ایران کے تین اہم ترین مطالبات تسلیم کرنے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ ان مطالبات میں ایران پر عائد معاشی پابندیوں کا خاتمہ، ‘اسنیپ بیک’ پابندیوں کی منسوخی اور تہران کے سویلین ایٹمی پروگرام کو تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔




