ایران جوہری افزودگی60فیصدسے 3.6فیصد تک کرنے پر آمادہ،معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش

ایران جوہری افزودگی 60 فیصدسے 3.6 فیصد تک کرنے پر آمادہ، معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق عرب سفارتکار نے ایران کی جانب سے معاہدے کا مجوزہ مسودہ امریکا کو پیش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں عرب سفارتکار نے بتایا کہ امریکا کو پیش کیے گئے مجوزہ ایرانی مسودےکےمطابق ایران جوہری افزودگی60 فیصد سے3.6 فیصد تک لےآئےگا۔عرب سفارتکار کے مطابق ایران نے مستقبل میں جوہری افزودگی7سال معطل رکھنےکی بھی پیشکش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ امریکا فی الحال صفر جوہری افزودگی کا مطالبہ نہیں کررہا، امریکا ایران کا موجود جوہری ذخیرہ بیرون ملک منتقلی کامطالبہ کررہاہے لیکن ایران نے ملک میں موجود انتہائی افزودہ یورینیئم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایران نے انتہائی افزودہ یورینیئم ڈائلیوٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ امریکا ایرانی جوہری پروگرام10سال تک معطل کرنے کامطالبہ کررہا ہے،ایرانی پیشکش امریکی مطالبات کو پورا کرنے کا امکان نہیں رکھتی۔

مزید خبریں

Back to top button