امریکی محکمہ خزانہ کی ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ پابندیاں ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون خریداری نیٹ ورکس پر لگائی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کی اس غیر قانونی سرگرمی میں متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ، بھارت، جرمنی اور یوکرین کے 32 افراد اور ادارے بھی ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران اپنے مالیاتی نظام کو استعمال کرتے ہوئے ہتھیاروں کی خریداری اور دہشت گرد گروپس کی مالی مدد کرتا ہے، جب کہ یہ نیٹ ورکس مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ اس کے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا جا سکے۔
محکمہ خزانہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران پر اقوام متحدہ کی عائد کردہ پابندیوں کو مکمل طور پر نافذ کرے۔



