ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے خلاف ٹھٹھہ میں ریلی

ٹھٹہ (جاوید لطیف میمن)شیعان علی ابن ابی طالب ٹھٹھہ کی جانب سے ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جانب سے جاری جارحانہ اور پرتشدد حملوں، اور عظیم اسلامی رہنماؤں کی شہادتوں کے خلاف امام بارگاہ شاہ نجف ٹھٹھہ سے نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فدا حسین فردوسی، پروفیسر سید مظفر شاہ اور ڈاکٹر سید عبدالحسین شاہ نے کہا کہ عالم اسلام آج ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، جہاں استکباری طاقتیں مظلوم قوموں، خاص طور پر ایران اور فلسطین، کے خلاف کھلی جارحیت میں مصروف ہیں ان کا مزید کہنا تھا کے امت مسلمہ کو جاگنا ہوگا اور ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مقررین نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ حق اور سچ کا جھنڈا بلند رکھا ہے اور عالمی استکباری قوتوں کے سامنے ہمت سے کھڑا رہا ہے، جس کی وجہ سے ایران کو مکمل طور پر جارہیت کا سامنہ ہے اور ایرانیوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے انہوں نے شہیدوں کی عظیم قربانیوں پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا مظاہرین نے ایران کی مکمل حمایت میں اور امریکا اور اسرائیل سے کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ شرکاء نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مظلوم قوموں پر ہونے والے ظلم اور زیادتیوں کو فوری طور پر روکا جائے آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد، مظلوموں کی حمایت اور استکباری قوتوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button