آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادہ مجتبیٰ زندہ ہیں اور ملک کے اہم امور بھی دیکھ رہے ہیں ، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور صحت مند ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور مکمل صحت یاب ہیں، وہ ملک کے اہم امور بھی دیکھ رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کے ساتھ ان کے صاحبزادے کی بھی شہادت کا دعویٰ کیا تھا۔
یاد رہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا اور متعدد مقامات پر شدید بمباری کی جس دوران آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا ۔
ایرانی میڈیا کا کہناتھا کہ ایران کے شہر قم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت پر بمباری کی گئی ہے ،مجلس خبرگان رہبری نئے سپریم لیڈر کے انتخابات کرتی ہے، تہران کے انقلاب اسکوائر پربھی بمباری کی گئی۔



