ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیلی انڈسٹریل کمپلیکس میں تباہی مچ گئی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے جنوب میں واقع صحرائے نقب کے ایک انڈسٹریل مقام پر آگ لگ گئی ہے۔فوٹیج میں ایک مقام سے اٹھتا ہوا دھواں دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق ایک انڈسٹریل کمپلیکس ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ایرانی میزائل کا ایک ٹکڑا گرنے سے ہوا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ آج اس کی جانب سے اسرائیل پر تازہ حملے کیے گئے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی اور اسرائیلی اہداف کو لبنان میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی یاد میں نشانہ بنایا گیا ہے۔



