ایران کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ

 

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں امریکا کے ساتھ اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والا وفد واپس روانہ ہوگیا۔ایرانی وفد کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنش فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔مذاکرات کے لیے اسلام آباد آنے والے ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر شامل تھے۔

مزید خبریں

Back to top button