آبنائے ہرمز کے قریب تھائی بحری جہاز پر میزائل حملہ،سمندر برد ہونے کا خدشہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران آبنائے ہرمز کے قریب تھائی لینڈ کا ایک مال بردار بحری جہاز پر حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ عملے کے 3 ارکان اب بھی لاپتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تھائی کارگو جہاز پر نامعلوم جانب سے حملہ کیا گیا۔ جس سے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحری جہاز پر 23 افراد پر مشتمل عملہ سوار تھا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 20 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ عملے کے 3 ارکان تاحال لاپتا ہیں۔

تھائی مال بردار جہاز ابوظہبی کے خلیفہ پورٹ سے روانہ ہوا تھا اور کئی گھنٹے بعد جب آبنائے ہرمز کے قریب پہنچا تو اس پر نامعلوم جانب سے حملہ کیا گیا۔

تھائی بحریہ نے بتایا کہ حملے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button