ایرانی وزیردفاع،آرمی چیف کی شہادت کی تصدیق

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ اور فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحمیم موسوی مارے گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای، ان کے سیکیورٹی مشیر علی شامخانی اور پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے سربراہ محمد پاکپور بھی نشانہ بن گئے۔ایران میں گرلز اسکول پر امریکی و اسرائیلی فضائی حملہ، شہادتوں کی تعداد 148 تک پہنچ گئی ۔سرکاری ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کے مزید اعلیٰ کمانڈرز بھی ان حملوں میں مارے گئے ہیں اور ان کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔



