پینٹاگون میں ہنگامی حالت: امریکہ نے یوکرین سے مدد مانگ لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگست نے بند کمرہ بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ ایرانی ‘شاہد’ ڈرونز امریکی دفاع کے لیے ایک ناقابلِ شکست چیلنج بن چکے ہیں۔ ایران کے کم خرچ ڈرونز کی نچلی پرواز اور سست رفتار امریکی مہنگے میزائل سسٹم کو چکمہ دینے میں کامیاب ہو رہی ہے، جس کے باعث پینٹاگون اب 50 ارب ڈالر کے ہنگامی بجٹ کا مطالبہ کر رہا ہے۔ جنگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ اب یوکرین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا ہے تاکہ روسی ٹیکنالوجی کے حامل ان ڈرونز کو روکا جا سکے۔ دوسری جانب روس پر ایران کو امریکی اہداف کی ریئل ٹائم لوکیشن فراہم کرنے کے سنگین الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو غیر مشروط سرینڈر کا الٹی میٹم دیا گیا ہے، تاہم تہران نے اس سے صاف انکار کر دیا ہے۔ مزید برآں، نجم سیٹھی کے اس دعوے کی کہ پاکستان میں چینی افواج اپنے اڈے قائم کریں گی، سیکیورٹی ذرائع نے سختی سے تردید کی ہے۔
تفصیلات کے لیے سینئر صحافی سید عمران شفقت کا یہ وی لاگ دیکھئے:




