اسپیکر باقرقالیباف کی قیادت میں پاکستان آیا ایرانی وفد تقریبا 70 افراد پر مشتمل ہے، ایرانی میڈیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایرانی میڈیا نے دعوی کیا ہےکہ اسپیکر محمد باقرقالیباف کی قیادت میں اسلام آباد آیا ایرانی وفد تقریبا 70 افراد پر مشتمل ہے جس میں مرکزی مذاکرات کاروں کےساتھ ساتھ 26 رکنی ٹیکنیکل اور خصوصی کمیٹیوں کے افراد بھی شامل ہیں،  یہ کمیٹیاں معاشی، سکیورٹی اور سیاسی امور  سے متعلق ہیں تاکہ اس انتہائی حساس مذاکرات میں بروقت مشاورت دے سکیں۔

وفد میں مختلف میڈیا سے تعلق رکھنے والی 23 رکنی میڈیا ٹیم بھی آئی ہے جبکہ دیگر میں پروٹوکول اور رابطہ کار ٹیمیں، مترجم اور سکیورٹی ٹیم شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button