ایران کے نئے وزیر دفاع تقرری کے 24 گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے میں شہید؛ میڈیا رپورٹ

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تازہ حملوں میں ایران کے قائم مقام وزیر دفاع ماجد ابن الرضا بھی شہید ہوگئے۔

یہ دعویٰ اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا۔ چند بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی سوشل میڈیا پر اس دعوے کو پھیلایا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے نئے وزیر دفاع بھی اپنی تعیناتی کے محض 24 گھنٹوں بعد اسرائیل کے ایک حملے میں مارے گئے۔

تاہم اس حوالے سے نہ تو اسرائیل اور نہ ہی ایران نے تصدیق یا تردید کی ہے۔ تاحال کسی مستند خبر رساں ادارے نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

یاد رہے کہ ایران کے صدر نے پیر کے روز ماجد ابن الرضا، جو اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ایک جنرل ہیں کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔

انہیں اس وقت تعینات کیا گیا جب ان کے پیشرو سابق وزیر دفاع ناصر زادہ اسرائیل امریکا کے مشترکہ فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

ایران پر ان لگاتار حملوں کا مقصد ایران کی اعلیٰ قیادت اور فیصلہ ساز اداروں کو براہِ راست نشانہ بنانا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران پر حملے کے مقاصد کے مکمل حصول میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکومتی ترجمان نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button