اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کی اندرونی کہانی

آباد/واشنگٹن/تہران(جانوڈاٹ پی کے)بین الاقوامی میڈیا میں پاکستان کے حوالے سے ایک انتہائی مثبت اور بڑی خبر بریک ہوئی ہے جس کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا کی ایک اوریجنل پاور بن کر ابھرا ہے اور رواں ہفتے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کی میزبانی کرنے جا رہا ہے کیونکہ دنیا کے معتبر ترین اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی لیڈ اسٹوری میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر کے ساتھ یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان پانچ روزہ عارضی جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس سلسلے میں آرمی چیف نے اتوار کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تفصیلی ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے اگرچہ اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی لیکن اس کی تردید کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ پسِ پردہ معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ان ممکنہ مذاکرات میں ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور امریکہ کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو کوف کی شرکت متوقع ہے تاہم اگرچہ ایرانی حکام کی جانب سے فی الوقت ان مذاکرات کی تردید سامنے آئی ہے اور اسے امریکی معیشت کو سہارا دینے کا ایک ٹریپ قرار دیا جا رہا ہے لیکن سفارتی ماہرین اسے تہران کا صرف ایک رسمی مؤقف قرار دے رہے ہیں جبکہ پسِ پردہ پاکستان، ترکی، مصر اور قطر مل کر اس مشن کو کامیاب بنانے میں جٹے ہوئے ہیں اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان اس وقت خطے کا جنیوا بن چکا ہے جہاں عالمی تنازعات کے حل کے لیے میز سجائی جا رہی ہے اور یہ سب کچھ پاکستان کی مضبوط عسکری اور سیاسی کمان کے اس فیصلے کا نتیجہ ہے جس نے ثابت کیا کہ جب آپ کی قوت اور پوزیشن مضبوط ہو تو دنیا آپ کے سامنے جھکنے اور آپ کی توقیر کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button