امریکی حملے کے خطرہ: ایرانی فوج میں ایک ہزار نئے جنگی ڈرونز شامل کرلیے گئے

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی فوج کے عسکری ڈھانچے میں ایک ہزار اسٹریٹجک ڈرونز شامل کر لیے گئے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ اقدام ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر عمل میں آیا، فوج میں شامل کیے جانے والے یہ نئے ڈرونز بری فوج کی عملی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ ڈرونز ایرانی فوج کے ماہرین نے وزارتِ دفاع کے تعاون سے تیار کیے ہیں، ان کی تیاری ابھرتے ہوئے خطرات اور جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

یہ بغیر پائلٹ طیارے حملے، جاسوسی اور الیکٹرانک وارفیئر کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو زمینی، بحری اور فضائی حدود میں موجود متحرک اور غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان ڈرونز کی شمولیت کے حکم کے بعد میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ مستقبل کے خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک برتری کو برقرار رکھنا اور مزید مضبوط بنانا فوج کی مستقل ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد تیز رفتار جنگی تیاری کو یقینی بنانا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور اور کاری جواب دینا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button