امریکا کیساتھ جنگ بندی مذاکرات، ایرانی وفد باقر قالیباف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران کا ایک اعلیٰ سطح کا مذاکراتی وفد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں پہنچ گیا۔

ایران کا مذاکراتی وفد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وہ امریکی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔

ایرانی وفد کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وفد میں ایران کے وزیر خارجہ، دفاعی کونسل کے سیکریٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے متعدد ارکان شامل ہیں۔

ایرانی وفد میں شامل جن شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، سپریم نیشنل ڈیفنس کونسل کے سیکریٹری علی اکبر احمدیان، ایران کے مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی اور ڈیفنس کونسل کے سربراہ محمد باقر ذوالقدر شامل ہیں۔ ​​​

مزید خبریں

Back to top button