ایران اپنے خلاف ہونیوالے حملوں کا بدلہ لےگا، ہم آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے چہلم پر جاری بیان میں کہا ہےکہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہےکہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح جاری رہنی چاہیے۔
ایران کے جنوبی پڑوسیوں کے لیے اپنے پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آپ ایک معجزہ دیکھ رہے ہیں، شیطان کے جھوٹے وعدوں سے بچیں، ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو متحد وجود کے طور پر دیکھتا ہے، ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی جنوبی پڑوسیوں سے مناسب ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں تاکہ ہم آپ کو اپنا بھائی چارہ دکھاسکیں۔
انہوں نےکہا کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بدلہ لےگا، ہم آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے کر جائیں گے۔



