لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو معاہدے سے نکل جائیں گے: ایرانی مندوب

تہران (جانوڈاٹ پی کے) ایران نے لبنان پراسرائیلی حملوں کے خلاف جنگ بندی سے متعلق اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی کا ردعمل میں کہنا تھا کہ لبنان پراسرائیلی حملے جاری رہے توایران جنگ بندی معاہدے سے نکل جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگراسرائیل نے لبنان پربمباری بند نہ کی تو آنے والے دنوں میں اُسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

خیال رہے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کے لیے عارضی سیز فائر طے پایا ہے، ایران اسے اپنی ’فتح‘ قرار دے رہا ہے جب کہ امریکہ اور اسرائیل نے اس کا خیر مقدم کیا ہے، معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ایران پر حملے روکنے کا ذکر ہے۔

واضح رہے اسرائیل نے آج بیروت سمیت لبنان کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی حملے کیے ہیں، جن میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں۔

مزید خبریں

Back to top button